۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ علی اصغر سیفی

حوزہ/ مدیر وفاق المدارس الشعیہ شعبہ قم نے کہا کہ سورہ بقرہ اور سورہ سجدہ دونوں کی دوسری آیت میں قرآن کے بارے میں صفت لاریب فیہ کا ذکر ہوا ہے، بلاشبہ قرآن مجید کلام پروردگار ہے اس میں شک کرنے والا نہ شیعہ ہے نہ مسلمان ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدیر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان شعبہ قم علامہ علی اصغر سیفی نے کہا کہ سورہ بقرہ اور سورہ سجدہ دونوں کی دوسری آیت میں قرآن کے بارے میں صفت لاریب فیہ کا  ذکر ہوا ہے، بلاشبہ قرآن مجید کلام پروردگار ہے اس میں شک کرنے والا نہ شیعہ ہے نہ مسلمان ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن کے بارے ایسے گستاخ کے بارے میں دو احتمال ہیں یا وہ قرآن کی حقانیت سے جاہل ہے اس لیے قرآن کا دشمن ہے ہے جیسا کہ امام علی(ع) فرماتے ہیں کہ انسان جس چیز سے جاہل ہو  اس کا دشمن ہوتا ہے اور آج کے علم و آگاہی کے دور میں یہ جہالت  قابل قبول نہیں ہے۔

مزید کہا کہ یا وہ دشمنان اسلام کا ایجنٹ ہے تو دونوں صورتوں میں میں اس شخص کا اسلام اور تشیع سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مدیر وفاق المدارس الشعیہ شعبہ قم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ آیات جہاد کی مخالفت کرنے سے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں کیا کوئی قوم ایسی دنیا میں گزری ہے جو جہاد کی قائل نہ ہو ؟ جتنے بھی لوگ نیک اور امن پسند ہو تو وہ اس امن اور عدالت کے لئے جہاد کرتے ہیں اور یہ عقل کا تقاضا ہے اور قرآن اس عقل سلیم کے عین مطابق ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .